غزنی۔25 اپریل ۔( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے غزنی صوبے میں رہائشی علاقے میں دہشت گرد تنظیم طالبان کے مورٹار حملے میں ایک شہری کی موت ہوگئی اور خواتین اور بچوں سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس نے ہفتے کو بیان جاری کرکے بتایا کہ طالبان دہشت گردوں نے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے غزنی شہر کے باہر شالج گاؤں میں مورٹار داغے جس سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور نو خواتین سمیت 12بچے زخمی ہوگئے ۔طالبانی دہشت گرد غزنی صوبے میں مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔