غزوۂ ہند کیس ، این آئی اے کے دھاوے

   

ممبئی : قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو غزوۂ ہند مبینہ دہشت گرد ماڈیول سے متعلق تحقیقات کے ضمن میں تین ریاستوں مہاراشٹرا ، مدھیہ پردیش اور گجرات کے کئی مقامات پر دھاوے کئے۔ مبینہ غزوۂ ہند سے متعلق گزشتہ سال بہار میں انکشاف ہوا تھا۔ مہاراشٹرا کے ناگپور میں 8 مشتبہ افراد کے مکانات پر دھاوے کئے گئے۔ایم پی کے گوالیار اور گجرات کے سورت اور بوتاد میں بھی چھاپے مارے گئے۔