غزہ: بمباری کے نتیجے میں شیر خوار بچے کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔ بمباری کے وقت اس شیر خوار کی عمر صرف ایک ہفتہ تھی۔مصطفی قدورہ نام کا بچہ گزشتہ سال ماہ اکتوبر میں غزہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے ایک آنکھ سے محروم ہوا تھا۔ اب اس کی عمر دس ماہ کے قریب ہے۔ لیکن ڈاکٹروں نے اس کی دائیں آنکھ کو ہونے والے نقصان کے بارے میں کہا ہے کہ اب اس میں بہتری نہیں آسکتی۔