غزہ اسرائیل جنگ بندی کیلئے حماس وفد کی مصر آمد

   

قاہرہ : غزہ اسرائیل جنگ بندی کیلئیحماس وفد مصر پہنچ گیا ، حماس وفد جنگ بندی تجاویز پر مشاورت کیلئے قاہرہ پہنچا ،تجویز میں20سے30دن کی جنگ بندی شامل ہے، معاہدے کی کامیابی پر فریقین قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔حماس کا مطالبہ ہے کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری ہیں، حماس نیشمالی غزہ میں اسرائیل کے ممنوعہ ہتھیار کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اسرائیل نے نعشوںکو تجارت میں تبدیل کرنے والے ہتھیار استعمال کئے۔حماس کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل نے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔