تل ابیب، 10 دسمبر (یو این آئی) غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 23 ستمبر سے بند کراسنگ آج سے کھول دی جائے گی، اسرائیلی سکیورٹی حکام نے بتایا کہ کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس کو تعینات کردیا گیا ہے ۔ دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سینئر رہنما حسام بدران کا کہنا ہے کہ جنگ بندی جاری رکھنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباؤ بڑھایا جائے ۔
