غزہ اور لبنان اسرائیلی حملوں کی زد میں

   

غزہ / بیروت : قاتل اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے شمالی شہر مشرع بیت لاہیا پر حملہ کر کے 10 افراد کو قتل اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘وفا’ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے رات کے وقت مشرع بیت لاہیا میں ایک پناہ گزین خاندان کی رہائش گاہ پر بمباری کی ہے۔حملے میں 10 افراد ہلاک ، متعدد افراد زخمی ہوئے اور کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔دوسری جانب عینی شاہدوں کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے وسطی علاقے میں واقع نصیرات پناہ گزین کیمپ کے شمال مغربی علاقوں پر توپ خانے سے حملہ کیا ہے۔عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنوبی شہر ‘رفح’ کے مغربی علاقوں پر بھی توپوں سے گولہ باری کی ہے۔اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے رات کے وقت لبنان کے صوبہ نبطیہ کے ضلع مرجعیون کے قصبہ جدیدہ مرجعیون پر بھی دو فضائی حملے کیے ہیں۔ان حملوں میں 6 افراد جاں بحق اور 1 شخص زخمی ہو گیا ہے۔