غزہ سٹی ۔ 25 جولائی (ایجنسیز) غزہ کی کے مظلوم اور محصور کیے گئے فلسطینیوں کیلئے انسانی امداد لے جانے والے بین الاقوامی جہاز ’’حنظلہ‘‘ سے مواصلاتی رابطہ اچانک منقطع ہو گیا ہے، جس پر عالمی سطح پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔جہاز کی پرسرار گمشدگی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب اس کے اردگرد ڈرونز کی مشتبہ پروازوں کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی تھیں، جس سے ایک ممکنہ اسرائیلی حملے کا خدشہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔فریڈم فلوٹیلا کولیشن، جو مختلف بین الاقوامی تنظیموں پر مشتمل امدادی اتحاد ہے، نے تصدیق کی ہیکہ حنظلہ نامی یہ جہاز اسرائیلی محاصرے کے شکار غزہ کے باسیوں کیلئے امداد لے کر روانہ ہوا تھا، مگر اب کسی بھی قسم کے ریڈیو، سیٹلائٹ یا ڈیجیٹل رابطے میں نہیں رہا۔