غزہ جنگ بارے اسماعیل ہنیہ کا خامنہ ای کو مکتوب

   

دبئی: اسرائیل اور فلسطین کے درمیان 11روز جنگ کی تفصیلات سے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایران کے اعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کو خط لکھ تفصیلات سے آگاو کیا ہے ۔ یہ اطلاع عرب میڈیا کے ذرائع نے دی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہیں 10 سے 21 مئی تک غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے ساتھ جاری رہنے والی لڑائی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ہے ۔دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر نے مسٹر ہنیہ کے مکتوب کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ غزہ جنگ میں ہونے والی کارروائیوں کے بارے میں مجھے آپ کا مفصل مکتوب مل چکا ہے ۔ایرانی لیڈرنے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کے مکتوب کا بھی جواب ارسال کیا ہے ۔ہفتے کے روز حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی کے ساتھ غزہ جنگ کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ مسٹر ہنیہ نے غزہ جنگ کو فلسطینیوں کی ’حقیقی فتح‘قرار دیا۔اسماعیل ہنیہ نے حماس کی مدد جاری رکھنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔