غزہ جنگ بندی:حماس نے معاہدے کیلئےاسرائیلی تجویز پر جواب دے دیا

   

غزہ، 24 جولائی (یو این آئی) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے اسرائیلی تجویز پر اپنا جواب دیدیا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کیلئے تجویز پر حماس کا جواب ملا ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں۔حماس کی جانب سے اسرائیلی تجویز پر جواب ثالثوں کو جمع کروایا گیا جس کا متن ظاہر نہیں کیا گیا۔ 8جولائی 2025 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور قطر میں ہوا تھا جس میں فریقین کے درمیان معاہدے کی کوششوں کیلیے بالواسطہ بات چیت ہوئی تھی۔ترجمان وائٹ ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی خصوصی ایلچی وٹکوف اس ہفتے کے آخر میں دوحہ روانہ ہوں گے اور اسرائیل حماس مذاکرات میں شامل ہوں گے ۔