واشنگٹن : 4 جون ( ایجنسیز ) امریکہ کے سفارت کاروں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین کی جانب سے باڈی کے دیگر 15 اراکین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’غزہ میں جنگ بندی‘ کے حوالے سے قرارداد کے حق میں ووٹ دیں، جس پر آج ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آج پیش کی جانے والی قرارداد میں ’غزہ میں فوری، غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی‘ کے نکات شامل ہیں۔خبر رساں ادارے نے اس کے مسودے کو دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ’حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی اور غزہ میں انسانی امداد کے داخلے پر پابندیوں کو فوری طور پر ہٹانے اور محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ بلاروک ٹوک تقسیم کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔مسودے میں اس ضمن میں اقوام متحدہ سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔قرارداد کی کامیابی کے لیے اس کے حق میں نو ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے، جبکہ مستقل ارکان جن میں امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس شامل ہیں، ان کی جانب سے اس کو ویٹو بھی نہیں کیا جاتا۔خیال رہے غزہ میں سات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملوں کے جواب میں اسرائیل نے غزہ میں ایک بڑا فوجی ا?پریشن شروع کر دیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیںایک بار جنگ بندی بھی ہوئی تاہم اس کے ختم ہونے کے بعد پھر سے لڑائی شروع ہوئی، جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔