غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو کرنے پر حماس کا سخت ردعمل

   

غزہ5جون (یو این آئی)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کیلیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے کی سخت مذمت کی۔حماس نے کہا کہ قرارداد ویٹو کرنا امریکہ کی اسرائیل کیلئے اندھی طرفداری کی تازہ ترین مثال ہے ، ہم امریکی انتظامیہ کی جانب سے پوری دنیا کی مرضی سے انحراف کی شدید مذمت کرتے ہیں، سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ممالک نے قرارداد کی حمایت کی۔