قاہرہ: اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ جنگی بندی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کا وفد مصر روانہ ہوگیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق مذاکراتی ٹیم قاہرہ پہنچے گی جہاں وہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفد کی سربراہی بیرونی سیکیورٹی سروس کے سربراہ شن بیٹ کررہے ہیں جبکہ دیگر افراد میں اسرائیلی آرمی کے افسران و اہلکار بھی شامل ہیں۔نیتن یاہو نے آج جنگ بندی کے حوالے سے دوحہ میں مذاکرات کاروں سے ملاقات بھی کی ہے۔میڈیاکے مطابق قطر نے قاہرہ میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کیا ہے جس میں مصری، امریکی حکام بھی شریک ہیں۔
اور اسرائیلی وفد مذکورہ حکام سے ملاقات کرے گا۔میڈیاکو مصری حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات میں پیشرفت کا امکان ہے۔ اس سے قبل متفقہ نکات پر دونوں فریقین کو قائل کرنے کی کوشش کی گئی تھی، فلسطینی کے مزاحمتی گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثالثوں نے انہیں ابھی تک کسی بھی قسم کی پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا ہے۔مصری ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ معاہدے کے پہلے چھ ہفتوں کے مرحلے کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ کے رہائشی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلاء اور جنگ کے بعد غزہ کے انتظامی طریقہ کار اور بحالی کے معاملات پر بھی اتفاق ہوا تھا۔