غزہ جنگ فلسطینی شہریو ںکیلئے بے انتہا مصائب کا سبب : پوٹن

   

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ غزہ کی جھڑپیں فلسطینی شہریوں کے لئے آلام و مصائب کا سبب بن رہی ہیں۔ 29 نومبر فلسطینی عوام کے ساتھ بین الاقوامی یومِ یکجہتی کی مناسبت سے ماسکو میں فلسطین سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لئے صدر ولادیمیرپوتن کے نمائندہ خصوصی میخائل بوگڈانوف ، ماسکو میں فلسطین کے سفیر عبدالحافظ نوفل، ماسکو میں ترکیہ کے سفیر تانجو بلگیچ اور سفارتی مشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔فلسطینی شہریوں نے فلسطینی پرچموں کے ساتھ تقریب میں شرکت کی،غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی یاد میں سفارت خانے کے سامنے پھول رکھے ، شہداء کیلئے دعائیں کیں اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔تقریب سے خطاب میں فلسطین کے سفیر عبدالحافظ نوفل نے فلسطین کے ساتھ تعاون پر تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور موقع کی مناسبت سے صدر محمود عباس کا جاری کردہ پیغام پڑھ کر سْنایا۔روس کے صدر پوتن کی طرف سے صدر محمود عباس کو ارسال کردہ مراسلہ مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک کے لئے پوتن کے نمائندہ خصوصی ‘میخائل بوگڈانوف’ نے پڑھ کر سنایا۔