غزہ جنگ : مغربی کنارے کی معیشت خستہ حال

   

غزہ سٹی : مقبوضہ مغربی کنارے میں حفط غزونہ بیزبان مایوسی کے ساتھ اپنے فلافیل اسٹال پر گاہکوں کی آمد کی منتظر ہیں جو 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملوں کے بعد سے ویران پڑا ہے۔اسرائیل اور حماس کی جنگ شروع ہونے سے پہلے رملہ کے جڑواں شہر البریح کے قریب ورکشاپوں کے کاریگروں میں ان کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کی کافی مقبولیت تھی۔غزونہ جنہیں یہ خدشہ ہے کہ اگر غزہ کی پٹی میں جنگ جاری رہی تو انہیں دکان بند کرنی پڑے گی، انہوں نے اے ایف پی کو اپنے گاہکوں کے بارے میں بتایاکہ اب وہ اپنا کھانا گھر سے لا رہے ہیں کیونکہ حالات بہت مشکل ہیں۔غزونہ کہتے ہیں کہ ان کی آمدنی تقریباً 7,000 شیکل ($1,850) ماہانہ سے گھٹ کر صرف 2,000 شیکل($530) رہ گئی ہے۔