غزہ جنگ پر 85فیصد اسرائیلی نیتن یاہو کے مخالف

   

یروشلم :فلسطین پر حملوں خصوصاً غزہ پر مسلسل بمباری اور حماس کے خلاف جنگ چھیڑنے پر اسرائیل کے 85 فی صد لوگ نیتن یاہو کے مخالف ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی ڈیموکریسی انسٹیٹیوٹ کے ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ حماس کے خلاف جنگ کا محاذ کھولنے پر صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہی سہی مقبولیت بھی خاک میں مل گئی ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے پاس اب صرف 15 فی صد اسرائیلیوں کی حمایت بچی ہے جب کہ 85 فی صد اسرائیلی ان کے خلاف ہو چکے ہیں۔ صرف 15 فیصد اسرائیلی چاہتے ہیں کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ ختم ہونے کے بعد نیتن یاہو وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں تاہم اب بھی بہت سے لوگ حماس کیخلاف اْن کی حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں۔