پاکستان سمیت بیشتر مسلم ملکوں میں مقامی برانڈز کی مانگ میں اضافہ
اتحاد میں طاقت ہے
اسلام آباد: غزہ میں جنگ کے خلاف کئی ممالک میں اسرائیل کے کئی برانڈز کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔کوکا کولا اور اس کی حریف کمپنی، پیپسی کولا نے اپنے سوفٹ ڈرنکس کی مانگ کو مصر اور پاکستان سمیت مسلم اکثریتی ملکوں میں بڑھانے کیلئے کئی دہائیوں میں لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔اب دونوں کمپنیوں کو غزہ میں جنگ کے دوران ان ملکوں میں صارفین کی جانب سے اس بنا پر بائیکاٹ کی وجہ سے چیلنجوں کا سامنا ہیکہ دنیا بھر میں موجود سوفٹ ڈرنکس کے یہ دونوں برانڈ امریکہ اور اسرائیل کی علامت ہیں۔مصر میں اس سال کوک کی فروخت ختم ہو گئی جب کہ اس کا مقامی مشروب وی سیون اپ مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال تین گنا زیادہ ایکسپورٹ ہوا۔ بنگلہ دیش میں لوگوں کے ہنگاموں کی وجہ سے کوکا کولا کو بائیکاٹ کی وجہ سے اپنی اشتہاری مہم کو منسوخ کرنا پڑا۔ اکتوبر میں غزہ جنگ کے شروع ہونے کے بعد پورے مشرق وسطیٰ میں پیپسی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مانگ ختم ہو گئی۔پاکستان میں ایک کمپنی کی ایگزیکیٹیو سنبل حسان نے کراچی میں اپریل میں اپنی شادی کے مینو میں کوک اور پیپسی کو شامل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا پیسہ اسرائیل کے پکے اتحادی امریکہ کے ٹیکس فنڈز تک پہنچے۔ انکی شادی پر مہمانوں کو پاکستانی برانڈکولا نیکسٹ پیش کیاگیا۔مارکیٹ ریسرچر نیلسن آئی کیو کے مطابق اگرچہ پیپسی کولا اور کوکا کولا کا مشرق وسطیٰ کے متعدد ملکوں میں بزنس بدستور بڑھ رہا ہے تاہم پورے مشرق وسطیٰ میں مغربی مشروبات کے برانڈز کی فروخت میں اس سال کے پہلے نصف حصہ میں سات فیصد کمی ہوئی۔پاکستان میں ڈیلیوری ایپ کریو مارٹ کے فاؤنڈرقاسم شیراف نے بتایا کہ کولا نیکسٹ اور پاکولا کی مقبولیت میں لگ بھگ 12 فیصد اضافہ ہو ا۔ بائیکاٹ سے پہلے یہ شرح 2.5 فیصد کے قریب تھی۔پیپسی کولا کے سی ای او ریمن لگوارتا نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ کچھ صارفین اپنی خریداری میں سیاسی نظریات کی بنیاد پر مختلف فیصلے کر تے ہیں اور یہ کہ اس طرح کے بائیکاٹ کا لبنان، پاکستان اور مصر جیسے ملکوں میں اثرہورہا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو غزہ جنگ کے آغاز بعد کی ششماہی میں پیپسی کولا بیورجیز کا حجم افریقہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا کے خطے میں بمشکل بڑھا ہے جب کہ 23 2022/ میں انہی چھ ماہ کے دوران اس میں 8 فیصد اور 15 فیصد اضافہ ہوا تھا۔