لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ غزہ پر ہوئے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والے مناظر خوفناک ہیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمائما گولڈ اسمتھ نے انسٹا اسٹوری میں یونیسف کی پوسٹ ری شیئر کی ہے ۔یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہاکہ سیکڑوں افراد اب تک غزہ میں مارے جا چکے ہیں جن میں 130 سے زائد صرف بچے شامل ہیں۔یونیسف کی پوسٹ کے مطابق غزہ پر ہونے والے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس اور مناظر خوف ناک ہیں۔جمائما نے اسرائیل کی حمایت پر بھائیوں کو سوشل میڈیا پر جھاڑ دیااقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے غمزدہ ہوں اور اس کی مذمت میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہوں۔
زیرِ علاج پوپ فرانسس کا عالمی جنگ کے خاتمہ کا مطالبہ
ویٹی کن سٹی: کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسپتال سے نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عالمی تنازعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔پوپ نے بذریعہ خط عالمی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے اٹلی کے اخبار کو لکھے گئے خط میں ذمہ دارانہ صحافت پر بھی زور دیا اور کہا کہ صحافی کے الفاظ صرف الفاظ نہیں ہوتے بلکہ وہ حقائق ہوتے ہیں جو انسانی ماحول کو بناتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے ذہنوں، الفاظ اور زمین کو فتنہ فساد سے پاک کرنا ہے ، جنگ صرف تباہی برپا کرتی ہے ہمیں تنازعات کا حل پیش کرنا ہے ۔