غزہ حملہ، پوری دنیا پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے: سعودی مندوب

   

نیویارک : اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے خطے اور پوری دنیا پر اس کے سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔ الاخباریہ چینل کے مطابق سعودی مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا کہ سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہے۔‘الواصل نے جمعے کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سعودی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’قیام امن کی جدوجہد، بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے امن مشن کو ترجیح دینا ہو گی۔ الواصل نے کہا کہ انسانی المیے کی مذمت یا فلسطینی عوام کے باوقار زندگی کے حق کی حمایت اور فلسطینیوں کی زندگی کے المناک حالات کا باعث بننے والے حملے کی مذمت کے سلسلے میں عالمی برادری کی ہچکچاہٹ افسوسناک ہے۔