غزہ حملے :اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورۂ ہند مختصر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اعلان کیا کہ وہ غزہ پر علی الصبح فضائی حملے کے بعد ہندوستان کا اپنا طے شدہ تین روزہ دورہ مختصر کر رہے ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد منگل کی رات وطن واپس لوٹ جاؤں گا۔آج صبح جاری کردہ ایک ٹویٹ میں کوہن نے کہاکہ “میں کچھ دیر پہلے ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں اترا تھا اور لینڈنگ کے فوراً بعد مجھے سیکیورٹی اپ ڈیٹ موصول ہوا۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل میں ہونے والے واقعات کی روشنی میں میں نے ہندوستان کا اپنا سفارتی دورہ مختصر کرنے اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آج اسرائیل واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کوہن آج وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے ۔ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق وزیر خارجہ ایلی کوہن نے نئی دہلی میں غزہ آپریشن پر بریفنگ لی۔اس کے بعد ہی انہوں نے اپنا دورہ مختصر کرنے کا فیصلہ کیا اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد آج شام اسرائیل لوٹ گئے ۔ کوہن کو ایک تجارتی وفد کی قیادت ممبئی جانا تھا اور ہندوستانی تاجروں سے بات چیت کرنی تھی۔اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 13افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ۔