غزہ سیز فائر مذاکرات،مصری وفد اسرائیل میں

   

قاہرہ : اسرائیل سے موصولہ رپورٹس کے مطابق مصری حکومت کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بروز جمعہ اسرائیل پہنچا ہے اور اس کا مقصد غزہ میں سیزفائر کے لیے اسرائیل اور عسکریت پسند تنظیم حماس کے مابین ایک معاہدہ کے حوالہ سے مذاکرات کی بحالی ہے۔ مصر حماس اور اسرائیل کے مابین مہینوں سے جاریتنازعہ میں ایک ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے، جس کی شروعات گزشتہ برس 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے ایک دہشت گردانہ حملہ سے ہوئی تھی۔ اسرائیل کے مطابق اس حملہ میں تقریباً 1,200 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔