واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی ، اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔امریکہ نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی وزرا کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے، اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ، کوئی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لئے خطرہ نہیں۔واضح رہے کہ منگل کے روز 2 اسرائیلی وزرا نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا کہا تھا۔اسرائیلی وزرا نے یہودی آباد کاروں کو محصور علاقوں میں واپس جانے کے لئے بھی کہا تھا۔