غزہ لہولہان، اسرائیلی بربریت کے 100دن

,

   

Ferty9 Clinic

7 اکٹوبر سے جاری جنگ میں 24 ہزار فلسطینی شہید ، غزہ بنجر زمین میں تبدیل

غزہ : اسرائیل نے غزہ پٹی پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ،صہیونی فوج کے غزہ کے نہتے مسلمانوں پر ظلم کے 100 دن ہو گئے لیکن وحشیانہ بمباری تھم سکی اور نہ ہی غزہ کی نسل کشی رک سکی۔وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے ایک مقدمے سے باز نہیں آئے گا، جہاں وہ غزہ میں مہم نسل کشی کے مترادف الزامات کا مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں حماس اور ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ‘‘ہمیں کوئی نہیں روکے گا۔7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد ، 24ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں اور غزہ ملبے کا ایک بنجر زمین بن گیا ، غزہ کی 2.3 ملین آبادی کے ایک مٹھی بھر کے علاوہ باقی سب کچھ جنوبی حصے میں ایک چھوٹے سے کونے میں دب گیا ہے۔غزہ کی وزارت صحت نے بتایا کہ جنوبی شہر رفح میں دو بے گھر خاندانوں کو پناہ دینے والے ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں 10 افراد شہید ہو گئے۔رفح میں ہاتھ میں روٹی کے ٹکڑے کے ساتھ ایک شہید لڑکی کی تصویر اٹھائے ہوئے ایک شہری نے بتایا کہ جب ہم رات کا کھانا کھا رہے تھے صہیونی فوج نے گھر پر حملہ کیا ، یہ میرے پاس ایک تصویر موجود ہے جو اس بات کی گواہی دے رہی ہے۔جنوبی افریقہ نے ICJ کے سامنے اسرائیل پر نسل کشی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ شروع کیا ہے غزہ میں ہلاکتوں کے بڑے پیمانے اور سنگین انسانی صورتحال نے عالمی رائے عامہ کو چونکا دیا ہے۔اسرائیل نے اس الزام کو سراسر تحریف کے طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں اس کی کارروائیاں اپنے دفاع میں حماس کے بندوق برداروں کے 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں کمیونٹیوں کے ایک حلقے پر حملے کے بعد اٹھائی گئی ہیں، جس میں 1200 سے زیادہ اسرائیلی اور غیر ملکی ہلاک ہو گئے تھے اور تقریباً 240 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ8 ہزارسے زائد جنگجووؤں کو شہید کیا ہے ، لڑائی کے ایک نئے مرحلے کا اعلان کیا ہے، شمالی غزہ سے کچھ افواج کو واپس بلا لیا ہے، جبکہ جنوب میں کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جہاں غزہ میں تحریک کے رہنما یحییٰ سنوار سمیت حماس کے سینیئر رہنما موجود ہیں۔