غزہ مذاکرات جاریحماس وفد قاہرہ جائے گا

   

قاہرہ: قاہرہ نیوز ٹی وی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ مصری ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی پر کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں “مثبت پیش رفت” ہو رہی ہے۔ ٹی وی نے ایک اور ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصری سکیورٹی وفد اپنے اسرائیلی ہم منصبوں اور حماس کے رہنماؤں کے ساتھ اپنے رابطے تیز کر رہا ہے تاکہ غزہ جنگ بندی پر سمجھوتہ کرنے کے لیے باقی رہ جانے والے کچھ متنازعہ نکات کو حل کیا جا سکے۔ ذریعہ نے مزید کہا کہ حماس کا وفد جنگ بندی مذاکرات مکمل کرنے کیلئے آئندہ دو روز میں قاہرہ پہنچے گا۔ مذاکرات سے واقف ایک ذریعے نے منگل کے روز کہا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدہ آسان ہے۔ اگر عملدرآمد میں رکاوٹ پیدا کرنے والے کچھ مسائل جلد حل ہو جائیں تو یہ معاہدہ چند دنوں میں یہ طے پا جائے گا۔