پیرس : فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کے دوران غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی المیہ پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ میکروں کے دفتر کے مطابق انہیں نے نیتن یاہو سے پائیدار سیز فائر کا مطالبہ کیا ہے ۔العربیہ کے مطابق دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فرانس کے صدر کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ان کے زیر قیادت فرانس نے بحیرہ احمر میں جہازوں کو درپیش حوثی خطرے سے نمٹنے کے لیے نئے اتحاد میں شمولیت قبول کر لی ہے ۔