اوٹاوا:غزہ میں بڑھتی صہیونی فوجیوں کی جارحیت کے سبب کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں بڑھتی صہیونی فوجیوں کی درندگی کے بعد کنیڈا کی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی تک ہتھیار فروخت نہیں کیے جائیں گے۔کنیڈا کی اسمبلی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کرنے کی پابندی کے حوالے سے باقاعدہ قراداد پیش کی ، جس میں 207 اراکین میں حمایت جبکہ117 اراکین نے مخالفت کی،قرارداد میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لییکام کرنیکا بھی مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کے بعد کینیڈا اسرائیل کو تمام ہتھیاروں کی ترسیل روک دے گا۔واضح رہے کہ کینیڈا نے اسرائیل کو غیر مہلک ہتھیاروں کی ترسیل جنوری سیجزوی طور پر روکی ہوئی تھی۔