غزہ میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 69000 ہوگئی

   

غزہ/یروشلم، 9 نومبر (یو این آئی) غزہ میں دو اسرائیلی حملوں میں ایک فلسطینی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ہفتہ کے روزفلسطینی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔غزہ کے محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، پہلے حملے میں، اسرائیلی ٹینکوں نے وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں فلسطینیوں کی طرف گولے داغے اور بھاری مشین گن سے فائرنگ کی، جس سے ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا۔ العودہ اسپتال نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسے ہلاک ہونے والوں کی نعش موصول ہوئی ہے ۔ غزہ کے سول ڈیفنس نے بتایا کہ دوسرے حملے میں، جنوبی غزہ کے خان یونس کے مغرب میں المواسی کے علاقے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔ دریں اثنا، اسرائیل ڈیفنس فورسز نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے دو فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔اب تک مہلوکین کی تعداد 69000 ہوگئی۔