غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، حماس کا اہم کمانڈر شہید

,

   

Ferty9 Clinic

غزہ ۔ 16 جنوری (ایجنسیز) غزہ میں حماس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک سینیئر رکن جمعرات کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔ غزہ میں حماس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ تنظیم کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک سینیئر رکن جمعرات کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے اس واقعے کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں کی گئی جبکہ اسرائیلی فوج نے بھی فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ حماس سے منسلک ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا شخص القسام بریگیڈ کا مقامی کمانڈر تھا۔غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس اسرائیلی حملے میں مجموعی طور پر 6 فلسطینی جاں بحق ہوئے، جن میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 450 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج جنگ بندی کے باوجود فضائی بمباری، ٹینکوں سے گولہ باری، براہ راست فائرنگ اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔