غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ‘ 60فلسطینی شہید

,

   

غزہ، 9جولائی (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ میں منگل کو رہا کئے گئے چھ قیدیوں اور ایک پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت کم از کم 60 فلسطینی ہلاک ہوگئے ۔غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے چین کی خبر رساں ایجنسی زنہوا کو بتایا کہ خان یونس، جنوبی غزہ اور الجوادین اور وسطی غزہ میں بے گھر افراد کے دو خیموں پر اسرائیلی گولہ باری میں چھ افراد مارے گئے ۔حماس نے کہا ہے کہ چھ قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر کے مغربی کنارے سے غزہ بھیجا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ شہر کے مغرب میں الرمل میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر اسرائیلی فضائی حملے میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت چھ افراد مارے گئے ۔ وہیں تل الحوا میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں معصوم بچہ سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مشرق میں واقع التفح میں ایک مکان پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جب کہ غزہ شہر کے جنوب میں الزیتون میں ایک رہائشی علاقے پر اسرائیلی ڈرون حملے سے تین افراد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ التفح اور شیخ ردوان میں اسرائیلی بمباری میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسطی غزہ کے دیر البلاح قصبے میں ایک گاڑی پربم دھماکے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

اسرائیل کے فلسطینیوں کو اے آئی جنگی مشینوں
سے نشانہ بنانے کا انکشاف
تل ابیب، 9 جولائی (یو این آئی) فلسطینیوں کے قتلِ عام سے متعلق اماراتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے جس کے مطابق اسرائیل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس جنگی مشین فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے اب مشینیں کر رہی ہیں، انسانی مداخلت نہایت محدود رہ گئی ہے ، اسرائیل نے سالوں کا ڈیٹا، کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا ایک مشین لرننگ سسٹم میں ڈال دیا ہے ۔اسرائیلی فوج کئی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹمز چلا رہی ہے ، فلسطینیوں کی سرگرمیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ‘مشکوک اسکور’ دے کر نشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔لیونڈر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم فلسطینیوں کا ڈیٹا جمع کرتا ہے پھر تجزیہ کر کے اسکور طے کرتا ہے ۔فلسطینیوں کے فون، سوشل میڈیا، انٹرنیٹ سرگرمیاں، ویڈیوز اور چہروں کی شناخت کی جاتی ہے ، گوسپل سسٹم زیرِ زمین اہداف تلاش کرتا ہے اور سرنگیں شناخت کر کے ازخود حملے کرتا ہے ۔یہ ویئر از ڈیڈی ٹارگٹڈ سسٹم اس وقت حملہ کرتا ہے جب مطلوبہ شخص کسی مخصوص مقام پر ہو۔اسرائیل کے ڈیٹا بیس میں کئی لاکھ فلسطینی شہریوں کی پروفائلز، تصاویر، ویڈیوز اور کال ریکارڈ شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جنگی مشینیں متعدد بار ایک ٹارگٹ مارنے کے لیے پوری عمارت کو نشانہ بنا دیتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق متعدد بار عمارت کو ٹارگٹ کرنے سے بچے اور عورتیں بلاوجہ نشانہ بن جاتے ہیں