غزہ میں اسرائیلی حملے میں انڈونیشینہاسپٹل کے ڈائریکٹر شہید

   

غزہ، 2 جولائی (یو این آئی) غزہ میں اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں انڈونیشین ہاسپٹل کے ڈائریکٹر اور اُن کے خاندان کو شہید کردیا گیا۔ انڈونیشین ہاسپٹل کے ڈائریکٹر مروان السطان کو غزہ سٹی میں ایک اسرائیلی حملے میں اُن کے خاندان سمیت شہید کردیا گیا۔صیہونی فوج کی جانب سے یہ حملہ غزہ سٹی کے جنوب مغرب میں ایک رہائشی عمارت پر کیا گیا، اس حملے میں اُن کی اہلیہ اور بچے بھی جاں بحق ہو گئے ۔رپورٹ کے مطابق مروان السطان غزہ سے معلومات کا ایک اہم ذریعہ تھے اور محصور علاقے کے شمال میں فلسطینیوں کی حالتِ زار کی رپورٹنگ کرتے تھے ۔انہوں نے بارہا عالمی برادری سے طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپیل کی تھی۔