غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی میں توسیع

   

تل ابیب : اسرائیل نے کہا کہ وہ غزہ میں حماس کے خلاف اپنی زمینی کارروائیوں کو ’وسعت‘ دے رہا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں ’انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی‘ کا مطالبہ کیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اُس کے جنگی طیارے غزہ میں عسکریت پسند تنظیم حماس کی زیر زمین سرنگوں پر بمباری کر رہے ہیں۔ ہفتے کو اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع حماس جنگجوؤں کے ایک زیر زمین بنکر کو مکمل طور پر تباہ کرنے کی مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔حماس نے تقریبا تین ہفتہ قبل اسرائیل پر خونریز ‘دہشت گردانہ‘ حملے کیے تھے، جس کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں صورتحال بد سے بد تر ہوتے چلی گئی۔اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان ڈینیئل ہگاری نے جمعے کے روز ایک ٹیلی وژن خطاب میں کہا کہ ہم غزہ شہر اور اس کے اطراف میں حملے جاری رکھیں گے۔ اس ترجمان کا مزید کہنا تھا، ”گزشتہ چند دنوں میں کیے گئے حملوں کے علاوہ زمینی افواج آج رات اپنی کارروائیوں کو بڑھا رہی ہیں۔