غزہ میں اسرائیلی فوج کی رات بھر بمباری، 19 فلسطینی شہید

   

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، غزہ سٹی میں اسرائیلی بمباری سے خاتون اور بچوں سمیت 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں میں رات سے اب تک 19 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے اداروں، ڈبلیو ایچ او، یونی سیف، انروا،نے انسدادِ پولیو مہم کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد جنگ بندی کے ایک اور مرحلہ کا مطالبہ کر دیا۔ یو این کے اداروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی جنگ میں توقف انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے مرحلہ کے لیے ضروری ہے۔ غزہ میں 12 روز جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران تقریباً 5 لاکھ 60 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

رشوت خور سابق آئی جی کو
20 سال قید کی سزا
ریاض : سعودی عرب میں عہدہ کے ناجائز استعمال، جعلسازی اور رشوت لینے کے الزامات میں سابق آئی جی پولیس کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ دارالحکومت ریاض سے سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے سابق آئی جی پولیس جنرل خالد بن قرار الحربی پر ڈیڑھ کروڑ ریال جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات میں سابق انسپکٹر جنرل پر عائد تمام الزامات ثابت ہوئے۔