یروشلم : غزہ میں مسلسل اسرائیلی حملوں اور بم باری کے نتیجے میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے، جس کے باعث اقوام متحدہ نے امدادی سرگرمیاں خصوصاً غذائی اشیا کی ترسیل بند کردی ہے۔عالمی ادارے کی ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزیں (یو این آر ڈبلیو اے) کی ترجمان کے مطابق غزہ میں روابط منقطع ہونے اور مواصلاتی نظام تباہ ہو جانے سے محصور پٹی کے لیے غذائی اشیا سمیت دیگر امدادی سامان کی ترسیل روکنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔عالمی اداروں کے مطابق غزہ میں بہت بڑا انسانی بحران سر اٹھائے کھڑا ہے اور اس تشویش ناک صورت حال سے نمٹنے کے لیے محدود پیمانے پر کام کرنے والے عالمی اداروں کو بھی مسلسل بمباری کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں بند کرنا پڑ رہی ہیں۔