نیویارک ۔ 24 جون (ایجنسیز) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کے ادارے انروا کے سربراہ نے منگل کے روز غزہ کی پٹی میں امداد کی تقسیم کے لیے حالیہ قائم کردہ امریکی حمایت یافتہ نظام پر تنقید کی۔فلپ لازارینی نے برلن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، “نیا وضع کردہ نام نہاد امدادی طریقہ کار ناگوار ہے جو مایوس لوگوں کی تذلیل اور توہین کرتا ہے۔ یہ موت کا ایک جال ہے جو قیمتی جانیں بچانے سے زیادہ ضائع کر رہا ہے۔ اسرائیل نے دو ماہ سے زائد عرصے تک غزہ میں امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند رکھی جس کے بعد امریکہ نے مئی کے اوائل میں غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان کیا۔