غزہ میں اندرون ڈیڑھ ماہ 2500 فلسطینی شہید

   

غزہ: غزہ میں 6 ہفتوں کے دوران اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں 600 بچوں سمیت 2308 فلسطینی شہید اور 5 ہزار 973 زخمی ہوگئے، آج صبح سے جاری اسرائیلی درندگی کے نتیجے میں مزید 14 فلسطینی شہید ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مڈل ایسٹ آئی نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ 18 مارچ کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2308 افراد ہلاک اور 5973 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 595 بچے اور 308 خواتین شامل ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں آج علی الصبح سے اب تک اسرائیل کے ہاتھوں کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔