نیویارک: اقوام متحدہ کی ایجنسی ‘انروا ‘ کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اگر کوئی ‘ انروا ‘ کا متبادل ہو سکتا ہے تو وہ صرف اسرائیل ہے جو غزہ اور دوسرے علاقوں میں خود خدمات کی انجام دہی اپنے ہاتھ میں لے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنیوا میں رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ لازارینی نے اس موقع پر کہا کہ ‘انروا’ تاریخ کے تاریک ترین لمحات میں سے گزر رہی ہے۔ رکن ممالک کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہیکہ ہمیں اسرائیلی ‘کنیسٹ’ کے منظور کیے قانون پر عملدرآمد کو روکنا ہے۔