غزہ میں ایک اور صحافی شہید

   

غزہ، 30اکتوبر (یو این آئی) وسطی غزہ کے ال نصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں فلسطین اخبار کے رپورٹر محمد المنیراوی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کے حکومتی میڈیا دفتر نے کہا ہے کہ المنیراوی کی شہادت کے بعد اکتوبر 2023 سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 256 ہوگئی ہے ۔ دفتر نے اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو جان بوجھ کر اور منظم طریقے سے نشانہ بنائے جانے اور قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔