غزہ میں بم دھماکہ سے 3 پولیس عہدیداروں کی ہلاکت کے بعد سخت چوکسی

,

   

Ferty9 Clinic

غزہ سٹی ۔ 28 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) حماس نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ راتوں رات دو بم دھماکوں سے تین فلسطینی پولیس عہدیدار غزہ پٹی میں ہلاک ہوگئے، انہیں خودکش بم حملے سمجھا جارہا ہے ۔ جو فلسطینی چوٹی کانفرنس پر کئے گئے ہیں ، جس کی وجہ سے پوری ریاست میں سخت چوکسی اختیار کرلی گئی ۔ عینی شاہدین نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ دونوں بم دھماکے خودکش حملے تھے جو حملہ آوروں نے موٹر سیکل پر سوار ہوکر آنے کے بعد کئے تھے لیکن اس اطلاع کی سرکاری طور پر کوئی توثیق نہیں ہوسکی۔ ایک ذریعہ کے بموجب جسے تحقیقات سے واقفیت ہے، کہا گیا ہے کہ سلفی تحریک کے حملہ آور موٹر سیکل پر سوار تھے۔ غزہ پٹی میں حماس برسر اقتدار ہے۔ اس کے ہمدردوں نے کہا کہ مزید حملوں کی توقع ہے۔ حماس کی وزارت داخلہ نے تین اموات کی توثیق کی ہے لیکن صرف دو بم دھماکوں کا ذکر کیا ہے جو غزہ سٹی میں کئے گئے تھے۔ قبل ازیں حماس کی وزارت داخلہ نے تین اموات کی اطلاع دی تھی۔ اس نے کہا کہ پولیس کے دو عہدیدار جن کی عمریں 32 سال فی کس تھیں اور ایک 45 سالہ عہدیدار دو علحدہ بم دھماکوں سے ہلاک ہوگئے جن کا نشانہ ان کی چوکیاں تھیں۔ تحقیقات جاری ہیں اور عہدیداروں نے عہد کیا ہے کہ علحدگی پسندوں کو شناخت کرلیا جائے گا جو غزہ سٹی میں قائم چوکیوں پر حملوں کے خاطی ہیں۔ حماس کے قائد اسماعیل حنیا نے فلسطینی چوٹی کانفرنس کے لئے ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس چوٹی کانفرنس میں 20 لاکھ افراد شرکت کر رہے ہیں۔ پولیس عہدیداروں کی تدفین میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ خودکش بم دھماکے غزہ پٹی میں بہت کم ہوتے ہیں۔ قبل ازیں ایک خودکش بم دھماکہ سے جنوبی غزہ پٹی میں مصر کی سرحد سے متصل چوکی پر حماس کا چوکیدار ہلاک ہوگیا تھا۔