غزہ میں بچے مررہے ہیں : گوٹیرس

   

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ غزہ میں مختصر عرصے میں ہزاروں بچے مارے گئے اور یہ واضح ہے کہ اسرائیل کے فوجی طریقہ کار میں غلطی ہے۔گوٹیرس “رائٹرز نیکسٹ” نامی پروگرام کے دائرہ کار میں منعقد ہونے والے پروگرام کے مہمان تھے۔یہ بتاتے ہوئے کہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے لوگوں کو فوری اور غیر مشروط طور پررہا کیا جانا چاہیے گوٹیریس نے کہا کہ اس تناظر میں قطر جیسے بااثر ممالک سے رابطے جاری ہیں۔گوٹیریس نے کہا کہ غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، اس سے قبل ایک دن میں 500 امدادی ٹرک داخل ہوتے تھے، فی الحال 18 دنوں میں صرف 630 ٹرک داخل ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اب تک بہت کم امداد فراہم کی گئی ہے اور بہت دیر ہوچکی ہے۔اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ایندھن کو تاحال غزہ میں فراہمی کی اجازت نہیں ہے، گوٹیرس نے کہا کہ پانی، خوراک اور ادویات کی فراہمی بہت مشکل ہے۔