غزہ میں جلدجنگ بندی کی امید:انٹونی بلنکن

   

واشنگٹن:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ایک طرف للکار کر جنگ بندی سے انکار کر رہے ہیں اور غزہ میں بے گھر فلسطینیوں کے پناہ گزین کیمپوں پر بد ترین بمباری کو حماس پر دباؤ کا حربہ بتا رہے ہیں اسی دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بار پھر امید دلائی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی بہت قریب ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کی کوششیں طویل عرصے جاری ہیں وہ اب آنکھوں کے سامنے نظر آنے لگی ہے۔ مذاکرات کا عمل اپنی ‘گول لائن’ کی طرف بڑھ رہا ہے۔بلنکن ایسپین سیکیورٹی فورم سے کولوریڈو میں خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس اور اسرائیل صدر جو بائیڈن کے منصوبے پر اتفاق کر چکے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ایک طویل عرصے سے سفارتی سطح پر کوششیں جاری تھیں۔تاہم کچھ مسائل ابھی حل کرنے ہیں۔