قاہرہ : مصر ی صدر عبدالفتاح السیسی نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی روکنے کے حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ کے کردار کی تحسین کی ہے۔مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرپوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو کامیاب بنانے، متحارب فریقین میں جنگ بندی کے مصری اقدام کی حمایت کرنے پر امریکی صدر جوبائیڈن کے شکرگذار ہیں۔