غزہ : حماس کی طرف سے 200 فلسطینی قیدیوں کے بدلے میں چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو رہا کرنے کے بعد امریکی انتظامیہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مسلسل نفاذ نازک ہے ۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ جنگ بندی پر عمل جاری رہے اور حماس کے زیر حراست تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کو بحفاظت واپس کیا جائے۔امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس کے بیانات نے اسرائیلی خواتین فوجیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا لیکن اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ 477 دنوں کی حراست کے بعد چار اسرائیلی خواتین قیدیوں کی رہائی کا جشن منا رہا ہے ۔غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ 20 جنوری کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حلف برداری سے ایک روز قبل نافذ ہوا تھا۔