غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کر دینے نیتن یاہوکا دعویٰ

   

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کردی، جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ میں حماس کی حکمرانی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے یرغمالیوں کو نقصان پہنچانے والوں سے بدلہ ضرور لیں گے۔مزید برآں نیتن یاہو نے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔
امریکہ میںفلسطینی شرٹ پہنے نوجوان پر خاتون کا حملہ
شکاگو : امریکی شہر شکاگو میں فلسطینی شرٹ پہنے شخص سے بدسلوکی اور مارپیٹ پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون پر نفرت انگیزی پھیلانے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 64 سالہ خاتون نے ریستوران میں فلسطینی امریکی نوجوان کو دھکے دیے، اس کے چہرے پر حملہ کیا۔نوجوان نے اپنے بچاؤ کے لیے اپنی اہلیہ کے فون سے جوابی حملہ کیا۔نوجوان پر تشدد کے مقدمے کی سماعت آئندہ ماہ 16 دسمبر کو ہو گی۔