غزہ میں خونریزی کا ذمہ دار اسرائیل : شمالی کوریا

   

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کی حکومت نے غزہ میں خونریزی کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دے دیا۔روڈونگ سنمن اخبار میں لکھے گئے آرٹیکل میں شمالی کوریا کی حکمران جماعت کے ترجمان نے غزہ میں حالیہ خراب صورت حال اور خونریزی کا ذمے دار اسرائیل کو قرار دیا۔اپنی تحریر میں انہوں نے لکھا ہے کہ غزہ اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل مجرمانہ کارروائیوں کا نتیجہ ہے، اسرائیل اور فلسطین مسئلے کا حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔شمالی کوریا نے پہلی بار حماس اسرائیل تنازع کے بارے میں بیان جاری کیا جس میں فلسطینیوں کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کو تنازع کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔‘‘عالمی برادری کے مطابق، تنازعہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی مسلسل ‘مجرمانہ سرگرمیوں’ کا نتیجہ ہے،’’ اس نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایک ‘آزاد فلسطینی’ ریاست کی تعمیر اس بحران کو حل کرنے کا بنیادی راستہ ہے۔’’ادھر قطر، سعودی عرب، ایران، روس اور چین نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔اس کے علاوہ چین نے تبصرہ کیا کہ دو الگ الگ ریاستوں کا قیام ہی اسرائیل اور فلسطینی تنازع کے خاتمے کا واحد حل ہے۔ دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ اس بحران کے حل کا واحد حل ’’آزاد فلسطین کا قیام‘‘ ہے۔