غزہ: غزہ کی وزارتِ صحت نے چہارشنبہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ میں فلسطینی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 39,965 ہو گئی ہے جو اب گیارہویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی 36 اموات شامل ہیں جبکہ سات اکتوبر کے حملے کے نتیجے میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں 92,294 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔