غزہ سٹی : غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 27,238 ہو گئی ہے ۔ حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدر نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 66,452 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
