غزہ : غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے دوران اب تک 42847 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ بات جمعرات کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔ وزارت صحت کے بیان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 فلسطینی اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک سال سے زائد عرصے پر پھیلی جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 100544 ہو چکی ہے۔