غزہ میں صیہونی فوج کے حملے،41فلسطینی شہید

,

   

غزہ22اگست (یو این آئی)غزہ میں عام شہریوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں اور جمعرات کی صبح سے رات گئے تک 41 فلسطینی حملوں میں شہید ہوئے ، جبکہ بھوک کی وجہ سے مزید 2 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے ۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی صبح سے رات گئے تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 41 فلسطینی شہید اور 91 زخمی ہوگئے ۔ ان میں سے 11 افراد کو اس وقت اسرائیلی فوج نے شہید کیا، جب وہ امداد کی تلاش کررہے تھے ۔

اسرائیل نے فلسطینیوں پر پانی بند کر دیا

تل ابیب 22اگست (یو این آئی) اسرائیل شمالی غزہ کو پانی کی فراہمی کو کم کرنے جبکہ جنوب میں پائپ لائنوں کی مرمت کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ فلسطینیوں کو غزہ شہر سے باہر نکالنے پر مجبور کیا جا سکے ۔ وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت جنوبی غزہ میں دو براہ راست پائپ لائنوں کی مرمت کرتے ہوئے شمال میں پانی میں کٹوتی پر غور کررہی ہے ۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کو غزہ کی نسل کشی میں پیاس کو ہتھیار بنانے کے الزامات کا سامنا ہے ۔