غزہ میں ظلم کی انتہاء، کھانے کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پرفائرنگ

   

غزہ سٹی : اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ، کھانے کی قطار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔فلسطینی شہری شمالی غزہ میں ساحلی علاقے کی جانب منتقل ہورہے تھے ، اس دوران وہاں سے شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے ۔سامنے آنے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ہزاروں فلسطینی جمع ہیں اور بدترین فائرنگ اور دھواں چھوڑنے والے بم کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ایک فلسطینی جام شہادت نوش کرگیا ہے ، جبکہ ایک شہری کے سر پر زخم لگے ، جو زمین پر گرا ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے ۔