امریکہ، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے: انٹونی بلنکن
ریاض : امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کشیدگی کے درمیان شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔عرب نیوز کے مطابق انتونی بلنکن نے یہ ریمارکس ہفتہ کو ریاض میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کے دوران کئے۔ اس ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزراء نے کہا کہ ان کے ممالک شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ خطے میں قیام امن سمیت مشترکہ مفاد کے دیگر امور پر بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔