غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا مطالبہ

   

لندن : لندن: برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا کے مطابق برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی جلد اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کریں گے جہاں وہ غزہ میں سیز فائر اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔برطانوی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس سے دو ریاستی حل کے لیے ٹھوس اقدمات پر بھی بات کریں گے۔ایک بیان میں برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں اموات اور تباہی ناقابل قبول ہے۔ اس جنگ کو ہر صورت ختم ہونا چاہیے اور ہنگامی بنیادوں پر سیزفائر ہونا چاہیے۔برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی اسرائیلی وزیراعظم سے 680 ٹن برطانوی امداد کی غزہ میں رسائی نہ ہونے کے معاملے پر بھی بات کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔